کچے کے ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ لوٹ لیا ، 2 مزدوربھی اغواء،4 ماہ میں تعداد 17 ہوگئی

کچے کے ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ لوٹ لیا ، 2 مزدوربھی اغواء،4 ماہ میں تعداد 17 ہوگئی
کچے کے ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ لوٹ لیا ، 2 مزدوربھی اغواء،4 ماہ میں تعداد 17 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کندھ کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے مزید 2 مزدوروں کو اغواء کرلیا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" نے پولیس کے حوالے سے  بتایا کہ ڈاکوؤں نے ٹھل روڈ پیٹرول پمپ سے مزید 2 مزدوروں کو اغواء کیا، ڈاکو فیصل آباد کے رہائشی مزدوروں کو اغواء کر کے کچے کی طرف فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق موقع پر موجود چوکیدار کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ پرلوٹ مار کی اور 2 مزدوروں کو اغواء کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمال کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، 4 مشتبہ افراد کوحراست میں لےکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء کئے جانے والوں کی تعداد 17 ہوگئی۔