ٹل پولیس کی کارروائی،گاڑی کی خفیہ خانوں سے 26کلوگرام چرس برآمد،ملزم گرفتار

ٹل پولیس کی کارروائی،گاڑی کی خفیہ خانوں سے 26کلوگرام چرس برآمد،ملزم گرفتار
ٹل پولیس کی کارروائی،گاڑی کی خفیہ خانوں سے 26کلوگرام چرس برآمد،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو (اے پی پی)تحصیل ٹل پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔مخبرکی اطلاع پرتھانہ ٹل پولیس نے پلوسین چوک ٹل میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران فلائنگ کوچ کے خفیہ خانوں سے26کلوگرام چرس برآمدکرلی۔بین الصوبائی منشیات سمگلرزگرفتار،جبکہ تھانہ دوآبہ کے حدودمیں پولیس نے کامیاب کارروائی میں4 ڈکیتوں کوحراست میں لے لیا،جن کے قبضے سے خودکار اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے۔

کسی کوقانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قانون شکن عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لاکھڑاکیاجائے گا،ایس ایچ او جمشید خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہنگوتھانہ ٹل پولیس نے پلوسین چوک ٹل میں ناکہ بندی کے دوران مخبرکی اطلاع پرفلائنگ کوچ نمبر C6299 بنوں کے خفیہ خانوں سے26.274کلوگرام چرس برآمدکرکے1بین الصوبائی منشیات سمگلر شاہ طماس سکنہ ضلع بنوں کوگرفتارکرکے فلائنگ کوچ بھی قبضے میں لے کرایف آئی آردرج کرتے ہوئے مزیدتفتیش شروع کردی ہے جبکہ تھانہ دوآبہ ایس ایچ او ایس آئی طارق خان کوخفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پختہ روڈکندوتالاب عیدگاہ کے قریب کچھ مشکوک مسلح لوگ ڈکیتی کی نیت سے موجودہیں۔

پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکر 4ڈکیتوں سیف اللہ ولدنورحسن،زہران ولدشعیب خان،عارف اللہ ولدقاسم اورظاہرولدواحیدشاہ ساکنان طورہ اوڑی کوگرفتارکرلیا جن کے قبضے سے3عددہینڈگرنیڈ،2رائفل،1عددپستول اوردرجنوں کارتوس برآمدکرکے قبضے میں لے لئے۔