چکی آٹا اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے ، صارفین

      چکی آٹا اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(لیڈی رپورٹر ) لاہورمیں آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 3روپے فی کلوکا اضافہ کر دیا جس کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 172 روپے سے بڑھ کر 175 روپے ہو گئی ہے۔آٹا چکی مالکان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگی بجلی اور مہنگی گندم سے سستا آٹا تیار کرنا ممکن نہیں رہا ۔دوسری جانب سبزیاں، پھل اور پولٹری مصنوعات بدستور پہنچ سے دور ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 9 سبزیوں کے دام بڑھا دئیے گئے ۔اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 220 ، لہسن چائنہ 660 ، لیموں 100 روپے فی کلو تک بکنے لگے۔ ٹینڈے دیسی 180 ، کھیرا 80 ، بند گوبھی 120 ، پھول گوبھی 60 ، شلجم 130، شملہ مرچ 150 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ پھلوں میں سیب کالا کولو 400 ، انار بدانہ 950 روپے فی کلو مل رہا ہے۔ کیلے درجہ اول 160 روپے فی درجن فروخت کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب عوام کا کہنا ہے ہر دکاندار کی اپنی ریٹ لسٹ ہے۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ۔ برائلر گوشت 7 روپے سستا ہونے کے بعد 463 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں فارمی انڈے 340 روپے فی درجن تک بیچے جا رہے ہیں۔