وہ 32 افغان مہاجرین جنہیں افغانستان واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیاگیا

وہ 32 افغان مہاجرین جنہیں افغانستان واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیاگیا
وہ 32 افغان مہاجرین جنہیں افغانستان واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیاگیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (ویب ڈیسک) چترال میں مقیم 32 افغان اسماعیلیوں کو افغانستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ کے پی کا کہنا ہے کہ اسماعیلیوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے حکومت کینیڈا غور کر رہی ہے اس سلسلے میں جلد رسمی کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی مقیم اسماعیلی کمیونٹی کے افغان باشندوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، وزارت داخلہ کا مراسلہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو اگلے اطلاع تک گرفتار نہ کیا جائے۔

جیو نیوز کے مطابق جمعہ کو طور خم بارڈر سے 3 ہزار 605 غیر ملکی افراد وطن واپس گئے جس میں واپس 810 خواتین اور ایک ہزار 453 بچے بھی شامل ہیں۔محکمہ داخلہ کے پی کا کہنا ہے کہ اب تک 2 لاکھ سے زائد غیرقانونی غیر ملکی وطن واپس لوٹ گئے۔