ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 237رنز سے دوسرے روز کا کھیل شروع کرے گا

ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 237رنز سے دوسرے روز کا کھیل شروع کرے ...
ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 237رنز سے دوسرے روز کا کھیل شروع کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک) ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے دن زمبابوے 237 رنز سے دوبارہ کھیل شروع کرے گا جبکہ اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن زمبابوے نے اپنی پہلی اننگز میں کھیل ختم ہونے تک 8وکٹوں کے نقصان پر 237رنز بنائے جبکہ کریز پر اسوقت چتارا صفر اور اتسیا 14پر موجود ہیں۔اس سے قبل ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے جیت پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم صرف 31پر دو وکٹیں کھونے کے بعد زمبابوے کے کپتان ٹیلر51 اور مساکڈزا75نے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا اور 110رنز کی شاندار شراکت جوڑی۔ زمبابوے نے پہلے دن کے کھیل میں90 اوورز میں آٹھ وکٹیں کھوکر 237رنز بنائے،زمبابوے کے دوسرے قابل ذکر بیٹسمینوں میں ویلر 23اور ٹیناشے پنیانگرا 24تھے۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے تین،راحت علی اور عبدالرحمن نے دودو جبکہ سعید اجمل نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید :

کھیل -