وزیرمملکت عابد شیرعلی اور چیئرمین واپڈا جھیل کو ”جھیلتے “ رہے

وزیرمملکت عابد شیرعلی اور چیئرمین واپڈا جھیل کو ”جھیلتے “ رہے
وزیرمملکت عابد شیرعلی اور چیئرمین واپڈا جھیل کو ”جھیلتے “ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منگلاڈیم کے دورے کے دوران جھیل کے درمیان میں وزیرمملکت عابد شیر  علی اور  چیئرمین واپڈ ا  کی کشتی خراب ہوگئی اور ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جھیل کو ”جھیلتے “رہے ۔ذرائع کے مطابق جھیل کے پھیلاﺅکاجائزہ لینے اور متاثرین کی بات سننے کیلئے وزیرمملکت عابد شیر علی ، چیئرمین واپڈا اور دیگرحکام کشتی میں سوار ہو کر منگلا ڈیم کا دورہ کررہے تھے کہ جھیل کے درمیان کشتی خراب ہوگئی ۔ بتایا گیاہے کہ واپڈا کی طرف سے فراہم کی گئی کشتی کا جھیل کے درمیان میں گیئرخراب ہوگیا جس پر واپڈا کی امدادی کشتی اور مرمت کیلئے مکینک بھیج دیا گیا اور  بعدازاں کشتی میں پھنسے حکام کو ریسکیوکر لیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -