رخصتی کے موقع پر دولہے نے ایک حرکت پر اعتراض کیا تو دلہن کے بھائی نے گولیاں مار دیں
میر پور (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں شادی کے موقع پر دلہن کے بھائی نے دُلہا کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق شادی کے روز دلہا کی ہلاکت کا واقعہ میرپور کے علاقے منگلا ہملٹ میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ رخصتی کے وقت دلہن کے بھائی کا دوست گھر میں داخل ہوا تو دلہا نے اعتراض کیا جس پر دلہن کے بھائی نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہوگیا اور ملزم کا دوست زخمی ہوگیا۔