مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

 مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
 مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی رومانوی کامیڈی فلم دغاباز دل کے پریمیئر کے دوران جاوید شیخ اور ہمایوں سعید سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میگا کاسٹ فلم دغاباز دل کا پریمیئر   کراچی میں ہوا، جس میں فلم کی تمام کاسٹ، ہدایت کار اور پروڈیوسرز سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔پریمیئر میں یاسر حسین، اقرا عزیز، شہروز سبزواری، صدف کنول، یشما گل اور مہوش حیات کی بہن افشین حیات سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران مہوش حیات کی جانب سے سینیئر اداکار جاوید شیخ اور ہمایوں سعید کو گلے لگانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ سے پوچھا کہ کوئی اداکار گلے ملنے سے رہ تو نہیں گیا؟

مزید :

تفریح -