نئی گاڑی سے مخصوص خوشبو کیوں آتی ہے؟وجہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

نئی گاڑی سے مخصوص خوشبو کیوں آتی ہے؟وجہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے
نئی گاڑی سے مخصوص خوشبو کیوں آتی ہے؟وجہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوز ڈیسک) نئی کار خریدنے والے پر خمار طاری ہونا تو لازمی بات ہے لیکن اس خمار میں ایک بڑا کردار اس مہک کا بھی ہے جو نئی نویلی کار سے آتی ہے۔آخر یہ کس چیز کی بو یا خوشبو ہوتی ہے اور اس کے کیا اثرات ہیں؟

فیس بک واقعی ایک بیماری ہے، نئی سائنسی تحقیق جاننے کے لئے کلک کریں
کار کی تیار میں پلاسٹک، جوڑنے والے محلول اور مادے ، صفائی کرنے والے کیمیکل، پینٹ اور لبریکیشن محلول سمیت درجنوں ایسی اشیاءاور نامیاتی مادے استعمال ہوتے ہیں کہ جن کا نقطہ کھولاﺅ بہت کم ہوتا ہے۔ یہ مادے ایک عرصے تک رفتہ رفتہ اپنے مالیکیول خارج کرتے رہتے ہیں، لیکن نئی کار میں ان کا اخراج سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ درجنوں قسم کے نامیاتی مادوں اور کیمیکل کے مالیکیول مل کر وہ مخصوص مہک پیدا کرتے ہیں جو نئی کار کے مالکان کو مسحور کردیتی ہے۔ ان مادوں اور ان سے خارج ہونے والے مالیکیولوں کے صحت پر اثرات کے بارے میں مختلف آراءپائی جاتی ہیں۔ اکثر تحقیقات کے مطابق ان مادوں میں سے کچھ بے ضرر ہیں جبکہ کچھ مضر صحت بھی ہیں، تاہم اس بارے میں کوئی قطعی رائے واضح نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -