ثانیہ سعید اور ریشم ایک ساتھ پہلی بار ڈرامہ سیریل ’’چکر‘‘ میں اکٹھے

لاہور(فلم رپورٹر) رخسانہ نگار کے تحریر کردہ زیر تکمیل سیریل چکر میں ریشم اور ثانیہ سعید کا کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ ثانیہ سعید اور ریشم ایک ساتھ پہلی بار ڈرامہ سیریل ’’چکر‘‘ میں اکٹھے اداکاری کررہی ہیں۔ ان کو یکجا کرنے میں نامور ڈرامہ رائٹر فصیح باری خان کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے ڈرامہ رائٹر رخسانہ نگار کے تحریر کردہ سکرپٹ پر مبنی زیر تکمیل سیریل چکر میں ریشم کو کاسٹ کیا تو دوسرے اہم کردار کیلئے ثانیہ سعید کو رضا مند کیا کہ وہ یہ کردار پرفارم کریں۔ ڈرامے کی ہدایات کنول کھوسٹ دے رہی ہیں جبکہ اس سیریل میں عرفان کھوسٹ بھی کام کر رہے ہیں۔