میاں محمود الرشید ‘ سبطین خان کی میلسی آمد ‘ اورنگزیب خان ‘ جہانزیب خان کھچی کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی ‘ متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی
میلسی(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید اور (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے میلسی فدہ ٹاؤن پہنچ کر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی اور رکن قومی اسمبلی محمد اورنگزیب خان کھچی کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر صوبائی وزراء میاں محمود الرشید اور سبطین خان نے سابق ضلع ناظم وہاڑی محمد ممتاز خان کھچی اور کھچی خاندان کے دیگر اکابرین سے دلی اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ خاندان کو اللہ تعالیٰ یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے اس موقع پر ایم پی اے ملک احمد خان بچڑ، سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، ڈاکٹر در محمد خان کھچی، محمد عالمگیر خان کھچی بھی موجود تھے دریں اثناء مرحومہ کی وفات پر اتفاق انڈسٹریز کے سی ای او وسیم احمد شیخ، شیخ تنویر احمد، شیخ محمد سلیم، محمد عامر بشیر شیخ، شیخ قمر سلیم، شیخ فہد تنویر، چیمبر آف کامرس وہاڑی کے سابق نائب صدر سید شیراز حسین کاظمی، سید شہزاد حسین کاظمی، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس میلسی کے صدر حافظ محمد اصغر، محمدخالد خان خلجی، چوہدری اللہ دتہ سہو، چیئرمین یونین کونسل ککری خورد میاں محمد عاصم ارائیں، میاں وجاہت احمد ارائیں، میاں وسیم اقبال ارائیں، سابق ایم این اے اظہر احمد خان یوسفزئی، میاں نور الحق جھنڈیر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔