بہاولپور ‘ رحیمیار خان کے 2700 پرائمری سکولوں کو سولر پینل فراہم کرنیکا فیصلہ
بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی سیکرٹری توانائی ڈاکٹر پرویز احمد نے کہا ہے کہ اُجالا پرو گرام کے تحت ضلع بہاول پور اور ضلع رحیم یارخاں کے 2700پرائمری سکولوں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کے لیے سولر پینل، انورٹر اور بیٹریاں جلد فراہم کردی جائیں گی اور اس سولر (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
سسٹم کی معیاد25برس ہے جس سے واپڈا کا لوڈ کم ہونے کے ساتھ ساتھ سرمائے کی مستقل بچت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر بہاول پور ڈویژن نےئر اقبال کے ہمراہ ان کے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجالاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور ، ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان قدیر، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو عارف منصور، پراجیکٹ منیجر صدف اقبال سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری توانائی ڈاکٹر پرویز نے کہا کہ260واٹ کے6عدد سولر پینل منتخب سکولوں کو فراہم کیے جائیں گے جس سے دو کمروں میں مناسب روشنی اور پنکھوں کو استعمال کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2700سکولوں میں چوکیدار اور سولر سسٹم کی دیکھ بھال کے لیے سٹاف بھرتی کیا جائے گا۔
سولر سسٹم