ایل پی جی مہنگی گیس بھی غائب مختلف شہروں میں مظاہرے دھرنے
ملتان ‘ خانیوال ‘ کبیروالا ‘ بٹہ کوٹ ‘ مخدوم رشید ‘ بہاولپور ‘ منڈی یزمان(سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) موسم سرما میں سوئی گیس کے بحران نے جہاں سر اٹھایا وہیں ایل پی جی مافیا نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا ہے ‘ جس کے باعث شہری دو طرفہ اذیت کا شکار ہو گئے ہیں (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
۔ اس حوالے سے ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق ملتان اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ حکومت کی طرف سے سردیوں میں سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ رات 9بجے سے صبح 6بجے تک بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گلگشت کالونی ‘14نمبر چونگی ‘ 9نمبر چونگی‘ حیدریہ کالونی ‘ یعقوب ٹاؤن‘ عرفات کالونی‘ نیو ناظم آباد ‘ لوہار کالونی ‘با وا صفرا، مسلم کالونی، کمہار منڈی، ملک کالونی ودیگر علاقوں میں سارا دن سوئی گیس غائب رہتی ہے جس کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ اس صورتحال میں صارفین سراپا احتجاج بن چکے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیاہے۔دریں اثناء ایل پی جی کی60سے 70فیصد تک مقامی طور پر پیداوار ہے جبکہ 30فیصد امپورٹ کی جاتی ہے ۔ سردیو ں میں سوئی گیس کے بحران کے باعث ایل پی جی کی طلب بڑھ گئی اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں حالیہ دنوں میں کم ہوئی ہیں ۔ اس لئے امپورٹرز نے ایل پی جی درآمد نہیں کی ۔ اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی کے لوکل کوٹہ ہولڈرز نے عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومتی عہدیداروں کی ملی بھگت سے بلیک مارکیٹنگ کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت 200روپے فی کلو تک پہنچا دی جس سے صارفین بری طرح متاثر ہوئے ۔ اوگرا کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت 113روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ گزشتہ چند روز ایل پی جی بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے دگنا قیمت پر فروخت کی گئی ۔ دریں اثنا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے حرم گیٹ چوک پر احتجاج کیااور حرم گیٹ چوک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، ایل پی جی کی قیمتوں کے اضافے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے ہماری مشکلات کو بڑھا دیا ہے، ایل پی جی کی قیمتوں کو کم کیا جائے وگرنہ جمعرات کے روز پورا ملتان جام کر دیں گے۔خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق پورے ملک کی طرح خانیوال میں بھی ایل پی جی گیس صارفین کو مصنوعی قلت کا سامنا ہے دکاندار من مانے ریٹس پر بلیک میں فروخت کررہے ہیں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت2ہزارروپے تک جاپہنچی ہے ایل پی جی گیس سلنڈر کی مصنوعی مہنگائی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی مافیا کے خلاف ایکشن لے اور ایل پی جی گیس کی مصنوعی قلت اور مہنگے داموں بلیک میں فروخت کا نوٹس لے ۔کبیروالا ‘ بٹہ کوٹ سے نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق کبیروالا شہر اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا آج بھی سارا دن سوئی گیس غائب رہی جسکا بھر پور فائدہ اٹھاتے ایل پی جی گیس دکانداروں نے گیس منہ مانگے داموں فروخت کی شہر اور نواحی علاقوں میں گیس 180 سے لے کر200روپے کلو تک فروخت ہوتی رہی عوامی شکایات کے باوجود انتظا میہ نے ایل پی جی مافیا کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا اور مکمل طور پر خاموش رہی،شہری،سماجی ،تجارتی حلقوں می سوئی گیس اعلانیہ بندش اور ایل پی جی کی بلیک میں فروخت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مخدوم رشید سے نامہ نگار کے مطابق مخدوم رشید وگرد نواح میں بھی ایل پی جی کے نر خوں میں اضافہ دیکھنے میں ایا ہے 200روپیفی کلو تک گیس فروخت کی جا رہی ہیجبکہ گیس سلنڈر 800روپے مہنگا ہو گیا ہے شہروں کا کہنا ہے کہ دکاندار مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں انتظامیہ خاموش تماشا?ی بنی ہو?ی ہے شہروں نیحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ اضافے کے خلاف ایکشن لیتے ہو?ے مقرر کردہ نرخوں پر گیس کی فراہمی کو یقنی بنائیں۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ریجنل منیجر سوئی گیس ملک بشیراحمدکی قیادت میں گیس بچاؤ ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے آر ایم ملک بشیراحمدنے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گیس کے ذخائرملکی ضرورت سے کم ہیں اس لئے گیس کے ضرورت کے مطابق کم استعمال کیاجائے انہوں نے کہاکہ سردیوں میں ہیٹر کااستعمال نہ کریں اورکم گیس والے گیزر کوترجیح دی جانی چاہیے انہوں نے کہاکہ نئے ذخائر دریافت کرنے کیلئے کثیر سرمائے کی ضرورت ہے اس لیے ملک کی ترقی اورپورے ملک میں ڈومیسٹک اورکمرشل ضرورت کوپوراکرنے کیلئے گیس کی بچت کرناضروری ہے۔منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق یزمان شہر اور اس کے مضا فا تی کا رو با ری مراکز ٹیل والا ، ہیڈ راجکاں اور کڈوالہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضا فے کے سا تھ گھریلو سلنڈر کی قیمت 1250روپے سے بڑ ھا کر 1800روپے کر دی گئی ہے ۔جب کہ ری فلنگ کی صورت میں 130روپے سے بڑھا کر 190روپے فی کلو کے حساب سے گیس فرو خت کی جا رہی ہے ۔گیس کی قیمتوں میں اضا فے سے ہر صا رف پریشان نظر آ تا ہے ۔صا رفین رانا سکندر اعظم ، محمد داؤد ، عبدالرحمان اور میا ں شا ہد عباس وغیرہ نے حکو مت سے مذکو رہ اضا فہ فور ی وا پس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔