جعلی تصاویر کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنیکی کوشش ‘ اوباش گرفتار
ملتان (وقائع نگار )لڑکی کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا نوجوان ایس ایس پی آپریشنزکے دفتر سے گرفتارکر لیا گیا۔جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر سی پی او ملتان نے ایس ایچ اوَ جلیل آباد کی سخت سرزنش کی،اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا،معاملہ کی انکوائری سی پی او دفتر میں(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
ہوئی،اس دوران متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے موقف اختیار کیا کہ کچھ عرصہ قبل جلیل آباد کے علاقے سدو حسام چوک کے رہائشی شیخ بلال نامی لڑکے نے جعلی تصاویر کیاس کی بیٹی کو نہ صرف بلیک میل کیا بلکہ اس کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔جس پر انہوں نے ویمن پولیس سٹیشن میں درخواست دی جنھوں نے ملزم کو گرفتار کر کیاس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔بعدازاں لڑکے نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے معافی مانگی تو انہوں نے اسے معاف کردیا۔کچھ روز قبل ملزم نے ایک بار پھر سے اس کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کردیں ، اور ایک جھوٹا وقوعہ بنا کر جلیل آباد تھانہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ذولفقار سے ملی بھگت کر کے اس کی بیٹی اور اہلخانہ سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔سی پی او ملتان نے ایس ایچ او جلیل آباد ذولفقار کی سرزنش کی اور استفسار کیا کہ تم نے کس کے حکم پر مقدمہ درج کیا۔ایس ایچ او جلیل آباد نے ساتھ ہی موجود ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایاکہ ان کے کہنے پردرج کیا،جس پر سی پی او نے کاشف اسلم کی بھی سرزنش کی تاہم کاشف اسلم نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایس ایچ او کو ایسے کوئی احکامات نہیں دیے۔معاملے کی مکمل شنوائی کے بعد سی پی او نے شیخ بلال کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔جسے پولیس نے حراست میں لے کر جلیل آباد تھانہ کی حوالات بند کردیا۔
جعلی تصاویر