صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا
کراچی (اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید100روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1247ڈالرپرمستحکم رہی۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت قیمت 65450 روپے سے بڑھ کر65550روپے ہوگئی۔ْ
اور دس گرام سونے کی قیمت56113روپے سے بڑھ کر56199روپے ہوگئی۔منگل کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔