پاک بحریہ کیلئے جدید ترین 3 ہزار ٹن سروے جہاز کی چین میں لانچنگ

پاک بحریہ کیلئے جدید ترین 3 ہزار ٹن سروے جہاز کی چین میں لانچنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے جدید ترین تین ہزار ٹن سروے جہاز کی چین میں لانچنگ کر دی گئی ، جہاز 80 میٹرسے زائد لمبا، سروے کے جدید آلات (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

سے لیس اور گہرے سمندر میں آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،سروے جہاز اگست 2019 کے آخر تک پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ بنے گا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے چین میں بنایا گیا جدید ترین تین ہزار ٹن سروے جہاز کی لانچنگ تقریب میں چیف نیول اوورسیز چائنہ کموڈور اظفر ہمایوں تھے جب کہ تقریب میں شپ یارڈ ، مقامی حکومت اور پاک بحریہ کے حکام بھی شریک تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تیار کیے گئے جہاز کی لمبائی 80 میٹرسے زائد ہے جو سروے کے جدید آلات سے لیس ہے اور گہرے سمندر میں آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ترین سروے جہاز پاکستان کی میرین ریسرچ میں تقویت کا باعث ہوگا اور زیرِ آب تلاش اورسروے کے آپریشنز کی سہولیات فراہم کرے گا۔جدید ترین تین ہزار ٹن سروے جہاز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی بحری جغرافیائی سروے کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا جب کہ یہ سروے جہاز اگست 2019 کے آخر تک پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ بنے گا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ ہائیڈروگرافی میں درخشاں روایات کی امین ہے۔
ترجمان پاک بحریہ