طلبہ و طالبات کو روز گار کی فراہمی،نجی کمپنی کا پنجاب یونیورسٹی میں انٹرویو سیشن
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباؤطالبات کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ملک کی معروف کمپنی فوجی فرٹیلائیز کی طرف سے انٹرویوز کا انعقاد ہوا ۔ اس موقع پرڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری ،سربراہ ایچ آر فوجی فرٹیلائیزر کرنل (ر) شاہد ، پراڈکشن انجینئرز، بزنس ڈویلپر اور ماہرین نے شرکت کی اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے طلباؤ طالبات کو شارٹ لسٹ کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں 2003سے قائم کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام طلبہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے کیلئے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے ۔