کوہاٹ میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق، 2 ساتھی زخمی
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہاٹ میں فائرنگ واقعے میں ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ 2 ساتھی زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے جرما پل کے قریب مسلح شخص نے خواجہ سراوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا ایک پروگرام میں شرکت کے بعد پیدل واپس گھر جا رہے تھے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واردات کے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کیلئے مختلف پہلووں پر غور کر رہے ہیں، ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔