خوابوں میں آم کھانے والوں کے دل میں کیا ہوتا ہے؟ ایسی دلچسپ تعبیر جو آپ کو حیران کردے گی

لاہور(نظام الدولہ)خوابوں میں پھل دیکھنا اور کھانا ایک عام خواب ہے ،اکثر لوگ خوابوں میں آم بہت کھاتے ہیں۔لوگ سمجھتے ہیں ہیں کہ خواب میں کیلا یا آم نظر آجائے تو اسکا تعلق جنسی معاملات سے ہوتا ہے اور وہ دلوں میں بڑے فاسد ارمان پال لیتے ہیں جبکہ ایسا ہرگز نہیں۔
خواب جو لوگ پکا ہوا آم دیکھتے ہیں انہیں جان لینا چاہئے کہ ان پر رزق اور عزت کے دروازے کھل جائیں گے ۔تاہم یہ آم پیلا ہے تو رزق تھوڑی مشقت اور پریشانی سے ملنے کی دلیل ہے ۔ پکا ہوا سبز آم آرام سے رزق ملنے کا اشارہ ہے۔ کھٹا آم پریشانی کی علامت ہے ۔
کوئی مرد میٹھا آم کھاتا ہے تو یہ اس بات کی بھی دلیل ہے کہ اسکے ہاں بیٹا پیدا ہوگا ۔(واللہ اعلم الصواب )