ساہیوال چیچہ وطنی، تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
ساہیوال، چیچہ وطنی(بیورورپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، 38EB عارف والا کے رہائشی دو نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ غربی بائی پاس ہڑپہ کے قریب تیز رفتار اے سی بس نے اسے بری طرح روندڈالا جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،ڈرائیور بس چھوڑ کر جائے حادثہ سے فرار ہو گیا، جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت عبدالخالق ساکن 38/EB کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
2نوجوان جاں بحق