بلین ٹری سونامی کے ناقابل یقین نتائج، آئندہ نسلوں کیلئے سرسبز پاکستان چھوڑ جائینگے: عمران خان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان کے ساتھ مٹہ سوات کے پہاڑ کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے کہا کہ سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر زمین،پہاڑ سرسبز و شاداب ہورہے ہیں۔اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹرین سونامی مہم کے ناقابل یقین نتائج سامنے آرہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ انشاء اللہ! ہم آئندہ کی نسلوں کیلئے صاف اور سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔
عمران خان