پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری ترجیح: ایرانی سفیر

  پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری ترجیح: ایرانی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی ا ین پی)پاکستان میں ایران کے سفیرسید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ایرانی نظام کی پالیسی کی ترجیح ہے اور نئی ایرانی حکومت بھی اس پالیسی کو جاری رکھے گی، ممالک کے ساتھ ہماری خارجہ پالیسی حکومتوں کے آنے اور جانے سے نہیں بدلے گی، ایران کے آئین میں نہ مغربی ممالک اہم ہیں نہ مشرقی ممالک، کیونکہ ایران کسی تسلط کو قبول نہیں کرتا ہے
 اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور پاکستان کے میڈیا گروپ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی تبدیلیوں، جوہری معاہدے، مشرقی اور مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کی وضاحت کی۔پاکستانی صحافیوں نے بھی مستقبل میں اپنے ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات خاص طور پر توانائی تعلقات کو بڑھانا، مغربی اور مشرقی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کے بارے میں بھی سوالات پوچھے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ممالک کے ساتھ ہماری خارجہ پالیسی حکومتوں کے آنے اور جانے سے نہیں بدلے گی کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین میں نہ مغربی ممالک اہم ہیں نہ مشرقی ممالک انہوں نے کہا کہ ایران نے ناجائز صہیونی حکومت اور امریکہ کے بغیر دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ خارجہ تعلقات کے فروغ میں دریغ نہیں کیا اور کسی بھی ملک کو اپنے تعلقات  کے دائرے سے خارج نہیں کیا ہے۔ ایرانی سفیر نے اپنے مشرقی ہمسایہ ملک کو گیس کی منتقلی کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ معاہدے کے مطابق ایران نے اپنے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں اور اس بڑے توانائی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا  ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے پاکستانی دوست اب تک کچھ مسائل کی وجہ سے اپنے عہد کو پورا نہیں کرسکے ہیں،لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہوجائے گا 
ایرانی سفیر