شبقدر کی 50سالہ محرومیوں کا ازالہ کرینگے: عارف احمد زئی 

  شبقدر کی 50سالہ محرومیوں کا ازالہ کرینگے: عارف احمد زئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شبقدر (نمائندہ خصوصی) ممبر صوبائی اسمبلی اور خصوصی مشیر برائے معدنیات عارف احمد زئی نے شبقدر دریاب کورونہ میں ایک شمولیتی جلسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبقدر کی پچاس سالہ محرومیوں کو دور کئے جا رہے ہیں گذشتہ تین سال کے دوران شبقدر میں کئی میگا پراجیکٹ اپنے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اس موقع پر عطاء اللہ مردانہ، حاجی شاہد اللہ، سابقہ تحصیل نائب ناظم مزمل خان، سابقہ ممبر ضلع کونسل الیاس خان جبکہ سابقہ تحصیل ناظم غفار اللہ شیخ نے بھی خطاب کیا۔ جلسے سے صوبائی مشیر عارف احمد زئی نے کہا کہ شبقدر بازار میں ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے دو بائی پاس سڑکیں تعمیر کے آخری مرحلے میں ہیں جبکہ ناگمان سے شبقدر تک دو رویہ سڑک بھی اگلے ایک ماہ کے دوران مکمل ہو گا جس سے علاقے میں معشیت اور اور عوام کو آمد رفت میں آسانی پیدا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودعوام کے مسائل حل کرنے میں عملی کردار ادا کررہی ہیں سابقہ ادوار میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا خاتمہ کرکے معیاری منصوبوں کو یقینی بنایا دیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پوری دنیا میں ملک کا وقار بلند کیا جبکہ ملکی معشیت کو مستحکم کرکے عوام کی معیار زندگی ہر لحاذ سے بہتری لانے میں کامیابی حاصل کی۔ عارف احمد زئی نے کہا کہ شبقدر میں ریسکیو ۱۱۲۲ کی سہولت بھی جلد فراہم کی جائیگی جس کیلئے تمام انتطامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔ شبقدر میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں بھی تمام وسائل فراہم کئے جا چکے ہیں شبقدر کو سب ڈویژن کا درجہ دلانے کیلئے بھی سمری تیار ہو چکی ہیں جس سے  شبقدر مکمل تحصیل کا درجہ حاصل ہو گا۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ تحریک انصاف نعرو ں کی سیاست کے بجائے عملی اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام صرف تحریک انصاف ہی پر اعتماد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دریاب کورونہ کے سینکڑوں افراد اپنے خاندانو ں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔