نوشہرہ‘ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے بھر پور کاروائیاں جاری
نوشہرہ (بیورورپورٹ) معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے بھر پور کاروائیاں جاری۔24 گھنٹوں کے دوران 11 منشیات فروش گرفتا۔15.5 کلوگرام چرس اور 860 گرام آئس برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کا نوشہرہ میں منشیات کے خاتمے کیلئے تشکیل کردہ ٹیم کی منشیات فروشوں کیخلاف کار وائیاں جاری ہیں۔مذکورہ ٹیم نے تشکیل کے فورا بعد کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 15.5 کلوگرام چرس اور 861 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ آئس اور منشیات کا دھندہ مزید نہیں چلے گا۔ نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم کے ذریعے منشیات فروشوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کی بھر پور کوششیں جاری ہیں۔