ورسک روڈ ماربل فیکٹری کی طرف سے آج دھرنا ہو گا
پشاور (پ ر) ورسک روڈ ماربل فیکٹری کی طرف سے کل بروز پیر صبح 11 بجے دھرنا ہو گا اس دھرنے میں تقریباً 500 ماربل فیکٹری مالکان اور ساتھ ہزاروں مزدور شریک ہونگے اور یہ دھرنا واپڈا کی طرف سے ناروا لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کی وجہ سے ہو گا اور یہ دھرنا صدر حمایت شاہ جنرل سیکرٹری ظفر کنڈی کنڈی اور ایگزیکٹیو ممبر اکبر کنڈی کی سربراہی میں منعقد ہو گا۔ 14 مہینے پہلے کارخانے والوں نے فیڈر کیلئے دو کروڑ پچاسی لاکھ رقم جمع کرائی تھی اور تین چار مہینے ٹائم دیا تھا اور ابھی تک وہ بجلی والا فیڈر نہیں لگایا گیا اور رقم بھی ہڑپ کر گئے ہیں اگر اس دھرنے میں کسی قسم کا نقصان ہوا تو واپڈا والے ذمہ دار ہونگے۔