وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی اہم ملاقات، مختلف تجاویز پیش

وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی اہم ملاقات، مختلف تجاویز پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرمداد قریشی (نامہ نگار) میاں علمدار عباس قریشی، نیاز حسین  گشکوری، عون حمید ڈوگر،اشرف رند نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ،مظفرگڑھ سے تعلق رگھنے والے پی ٹی ئی کے ایم پی ایز  چیرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس پیسٹی سائیڈ اینڈ لائیوسٹاک ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی۔ ایم پی اے سردار نیاز حسین خان گشکوری۔ ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگڑ (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
۔ ایم پی اے محمد اشرف خان رند اور پی ٹی ئی کے سینئر رہنما چوہدری اعجاز احمد  نے وفد کی شکل میں  وزیر اعظم ہاوس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع مظفرگڑھ کی اجتماعی محرومیاں کوٹ ادو کو ضلع میونسپل کمیٹی گجرات کو تحصیل کا درجہ دلانے سمیت وفاقی محکمہ جات سے منسلک ترقیاتی منصوبوں کے مطالبات ایجینڈا میں  شامل تھے۔ ضلع مظفرگڑھ کی محرومیوں سے اگاہ کرتے ہوئے سب سے پہلے  کوٹ ادو کو ضلع اورمیونسپل کمیٹی  گجرات کو تحصیل کا درجہ دلانے پرزور مطالبہ پیش کیا گیا۔ جس پر  وزیراعظم نے یقین دلاتے ہوئے منظوری کیلئے متعلقہ کمیٹی کو ہدایات جاری کردیں۔ اسی طرح میاں علمدار عباس قریشی نے اپنے حلقہ 277 کی وفاقی  محکمہ جات سے منسلک  محرومیوں  سے اگاہ کرتے ہوئے گیس اور بجلی کے متعدد منصوبے۔ چوک قریشی پر نادرا فس اور پرانا قریشی سے غازیگھاٹ تک نیشیل ہائی وے کی رپیرنگ سمیت کئی عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں کی  تجاویز پیش کیں۔ وفد میں شامل تمام ایم پی ایز نے بھی اپنے اپنے حلقے مسائل پیش کئے۔  جس کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نے وفد سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کا عزم کررکھا ھے۔
ملاقات