عید پر 9چھٹیاں، سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر، سیرو تفریح کا پروگرام فائنل
خانیوال (نمائندہ پاکستان) عیدالاضحی پر سرکاری ملازمین کو طویل 9تعطیلات کے ملنے کا امکان ہے جس سے سرکاری ملازمین بھرپور مزے کریں گے،تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین 17جولائی بروز ہفتہ سے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
تعطیل پر چلے جائیں گے، 18جولائی کو اتوار کی چھٹی جب کہ 20جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے،اس کے بعد 21، 22اور 23جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24اور 25جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی اس طرح شہریوں کو 17جولائی سے 25جولائی تک عید کی 9تعطیلات مل جائیں گی۔
چھٹیاں