سپیکر کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صرف تین ارکان کی شرکت 

سپیکر کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صرف تین ارکان کی شرکت 
سپیکر کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صرف تین ارکان کی شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس ہو اجس میں صرف تین ارکان نے شرکت کی ، کورم پورا نہ ہونے کے باعث سپیکر نے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔
عوام کے اربوں روپوں سے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت توتعمیر ہو گئی مگر پنجاب کے عوامی نمائندوں کی پارلیمانی امور میں عدم دلچسپی کی روایت نہ ٹوٹی ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر کی زیر صدارت شروع ہو تو صرف تین ارکان اسمبلی ایوان میں موجود تھے ، اجلاس 21منٹ تک چلتا رہا ۔
سپیکر نے کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایک روز پر عوامی ٹیکس کے لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں ، ایسے میں عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی سے یہ پیسے ضائع ہوتے ہیں ۔