یورو کپ میں اٹلی سے شکست، متعصب برطانوی فٹبال شائقین نے اپنی ہی ٹیم کے سیاہ فام کھلاڑیوں کو ذمہ دار قرار دے دیا

یورو کپ میں اٹلی سے شکست، متعصب برطانوی فٹبال شائقین نے اپنی ہی ٹیم کے سیاہ ...
یورو کپ میں اٹلی سے شکست، متعصب برطانوی فٹبال شائقین نے اپنی ہی ٹیم کے سیاہ فام کھلاڑیوں کو ذمہ دار قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)یورو کپ کے فائنل میں اٹلی کے ہاتھوں شکست پر برطانوی شائقین نے اپنے ہی ٹیم کے سیام فام کھلاڑیوں کو ذمہ دار قرار دے دیا۔
برطانوی فٹ بال شائقین کی جانب سے سیاہ فام کھلاڑیوں کے خلاف جملے کسے گئے جبکہ متعدد افراد  کو شائقین کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔برطانوی شائقین نے سوشل میڈیا پر بھی سیام فام کھلاڑیوں کے خلاف مہم چلائی اور ان کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کی گئی۔اٹلی نے انگلینڈ کو فائنل میچ میں پینلٹی شوٹ آؤٹ پر دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی تھی۔میچ مقررہ وقت کے دوران ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانس اور برطانوی فٹ بال ایسویسی ایشن نے متعصبانہ رویے کی مذمت کی ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔پینلٹی شوٹ آؤٹ پر انگلینڈ کی جانب سے تین پینلٹیز پر گول نہیں ہوئے تھے اور یہ تینوں پینلٹیز سیاہ فام کھلاڑیوں ریشفورڈ، جیڈون سانچو اور بوکایو ساکا نے لگائیں تھیں۔

مزید :

کھیل -