کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم جانے کے خواہشمند سیاح پہلے یہ خبر پڑھ لیں

کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم جانے کے خواہشمند سیاح پہلے یہ خبر پڑھ لیں
کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم جانے کے خواہشمند سیاح پہلے یہ خبر پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ،اطلاق آئندہ ہفتے سے ہو گا۔ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، این سی او سی اور حکومت آزاد کشمیر کے فیصلوں کی روشنی میں مورخہ 19 جولائی سے 29 جولائی تک سیاح حضرات کے آزادکشمیر خصوصاً ضلع نیلم میں داخلے پر پابندی ہو گی۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والے حکمنامے میں ایس پی پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز، صدر گیسٹ ہاوسز ایسوسی ایشن اور صدر ٹرانسپورٹ یونین ضلع نیلم کو ہدایت کی گئی ہے کہ مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ 18 جولائی کے بعد کسی بھی گیسٹ ہاوس اور گاڑیوں کی بکنگ نہ کریں۔