کروڑوں روپے مالیت کی دیودار کی قیمتی لکڑی کی سمگلنگ ناکام، مسلم لیگ(ن) کا مقامی رہنماءفرار
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ جنگلات آزاد کشمیر نے وادی نیلم سے کروڑوں روپے مالیت کی دیودار کی قیمتی لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے لکڑی وادی نیلم سے راولپنڈی سمگل کی جارہی تھی، سمگلنگ میں ملوث ڈرائیور کا حراست میں لے لیا گیا جب کہ مسلم لیگ(ن) کا مقامی رہنماءموقع سے فرار ہوگیا۔
نواز شریف اور عمران خان دونوں احتساب کی زد میں ہیں : قمرالزمان کائرہ
ترجمان محکمہ جنگلات آزاد کشمیر کے مطابق وادی نیلم سے کروڑوںروپے مالیت کی دیودار کی قیمتی لکڑی کی سمگلنگ ناکام بنادی ہے۔مقامی لوگوں کے تعاون سے محکمہ جنگلات نے لکڑی سے لدے ہوئے 2ٹرک قبضے میں لے لیے ہیں ٹرکوں پردیودار کی قیمتی لکڑی کے50سے زائد سلیپر لدے ہوئے تھے۔محکمہ جنگلات نے ٹرک ضبط کرلیے ہیں اور سمگلروں کے ساتھ قانو نی کاروائی بھی شروع کر دی ہے سمگلنگ میں ملوث ایک ڈرائیور ز اورسمگلر راجہ ہارون فرار ہو گئے۔ راجہ ہارون مسلم لیگ کا مقامی رہنما ہے۔