ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں 3 بچے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں 3 بچے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق
ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں 3 بچے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن )خانیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ( ڈی ایچ کیو ) ہسپتال میں 3 بچے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ایچ کیو خانیوال میں تین بچے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے جن کے ورثا کی جانب سے احتجاج اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کو نزلہ کھانسی کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ افسران اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ایک بچے کو 10 جون اور 2 بچوں کو آج انجکشن لگے، پوسٹ مارٹم کروائیں گے، تفتیش کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 ماہ سے تین سال کے درمیان ہیں۔