کوٹ سلطان میں پولیس آپریشن، نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد، تحقیقات شروع
چوک اعظم،کوٹ سلطان (نامہ نگار) ایس ایچ او خاور اقبال کی زیر نگرانی تھانہ صدر پولیس نے بڑی کاروائی کرتے (بقیہ نمبر57صفحہ6پر )
ہوئے نا ن کسٹم غیر ملکی سگریٹس کی سمگلنگ ناکام بنادی ،ملزم دریائی پتن کے راستے غیر ملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکےلاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمدبرآمدکر لی ،برآمدہ سگریٹس میں 17کارٹن شامل ہیں،ایس ایچ او خاور اقبال کا کہنا ہے کہ سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،برآمدہ سگریٹس قانونی کاروائی کے بعد محکمہ کسٹم کے حوالے کیے جائیں گے ۔