برٹش ہائی کمیشن  کےاعلیٰ سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ، خصوصی بریفنگ

برٹش ہائی کمیشن  کےاعلیٰ سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ، خصوصی ...
برٹش ہائی کمیشن  کےاعلیٰ سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ، خصوصی بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )برٹش ہائی کمیشن  کےاعلیٰ سطحی وفد نےپی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کیا ۔وفد کی سربراہی فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس لاہور کے ہیڈ بین وارنگٹن نے کی۔

تفصیلات کے مطابق  وفد نے پنجاب حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق  موسمیاتی تبدیلی کے موافقت اور موسمیاتی سرمایہ کاری کی مالی اعانت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا  نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ کے بارے  میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر  ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا  نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔ہیٹ ویو بارش فلڈ اور دیگر آفات بارے پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں ۔پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے ۔سموگ کی روک تھام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس لاہور کے ہیڈ بین وارنگٹن نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین تمام شعبہ ہائے زندگی میں طویل شراکت داری ہے۔برٹش ہائی کمیشن قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے  پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔برٹش ہائی کمیشن وفد نے کہا کہ ارلی وارننگ سسٹم سمیت دیگر عوامل میں بھی پی ڈی ایم اے پنجاب کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔