امریکی قونصل جنرل کا جعفر ایکسپریس کے واقعے پر افسوس کا اظہار، سیکرٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات 

امریکی قونصل جنرل کا جعفر ایکسپریس کے واقعے پر افسوس کا اظہار، سیکرٹری ...
 امریکی قونصل جنرل کا جعفر ایکسپریس کے واقعے پر افسوس کا اظہار، سیکرٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں  پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت  کےبارے میں  تبادلۂ خیال کیا گیا ۔امریکی قونصل جنرل نے چیمپئنز ٹرافی کے پرامن انعقاد پر مبارکباد دی اور جعفر ایکسپریس کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ امریکی قونصل جنرل نے کہاکہ قانون نافذ  کرنے والے اداروں کی بدولت پنجاب میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب  نور الامین مینگل  نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔گزشتہ ایک سال میں 150 سال پرانے قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق اپڈیٹ کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ماڈرن آلات فراہم کیے اور تمام کریمینلز کا ڈیٹا آن لائن کیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ جدید تقاضوں کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور پیرا جیسے ادارے بنا رہے ہیں،بین الصوبائی بارڈر سیکیورٹی کیلئے 14 جدید چیک پوسٹس بنا رہے ہیں، جیل ریفارمز پر بہت محنت ہوئی اور اسیران کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بلوچستان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں،ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے۔

ملاقات میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمٰن، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضااور ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی احسان جمالی بھی شریک تھے ۔