شوہر نے بیوی کو مٹن نہ پکانے پر قتل کر دیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو اس وقت بے رحمی سے قتل کر دیا جب اس نے مٹن پکانے سے انکار کیا۔ یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی رات پیش آیا جس میں 35 سالہ مالوتھ کلاوتی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
کلاوتی کی والدہ کے مطابق اس کی بیٹی کو اس کے شوہر نے جھگڑے کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ رات کے وقت تب پیش آیا جب گھر میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔ بحث شدت اختیار کر گئی، اور شوہر نے بیوی پر وحشیانہ حملہ کیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ حکام اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ قتل کے اصل محرکات کیا تھے اور کیا واقعی گھریلو جھگڑے نے اس قدر خوفناک صورت اختیار کر لی تھی۔