بیوی کو 5 لاکھ روپے کا ادھار واپس نہ کیا، جعلی چیک تھماکر طلاق دیدی

لاہور (ویب ڈیسک) بیوی کو پانچ لاکھ روپے کا جعلی چیک دے کر طلاق دے دی۔ خاتون انصاف کے لئے عدالت آ گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بیوی کو پانچ لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے مقدمے میں ملوث ملزم افضل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ افضل کے خلاف اس کی بیوی طاہرہ نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی سے پانچ لاکھ روپے ادھار لئے تھے۔ مدعیہ نے مقررہ مدت گزرنے کے بعد اپنی رقم واپس مانگی تو ملزم نے اسے پانچ لاکھ روپے کا چیک دے دیا جو بینک میں پیش کرنے پر کیش نہ ہو سکا۔ اسی دوران ملزم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔