شہزادہ خالد الفیصل نے عازمین حج کیلئے رہائشی عمارتوں کے عارضی اجازت ناموں کے اجراءمیں 15 شعبان تک توسیع کردی

جدہ (محمد اکرم اسد/ بیوروچیف) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے عازمین حج کے لئے رہائشی عمارتوں کے عارضی اجازت ناموں کے اجراءمیں 15 شعبان تک توسیع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی رہائش امور کے نگران انجینئر مازن السنادی نے بتایا کہ عمارتوں کے لئے اجازت نامے حاصل کرنے کے لئے 30 رجب آخری تاریخ تھی تاہم متعدد عمارت مالکان کی جانب سے درخواستوں کی وصولی کے بعد تاریخ میں توسیع کے لئے گورنر مکہ مکرمہ نے خصوصی احکامات صادر کئے۔ السنادینے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں وہ عمارتیں جو ابھی تعمیر کے مراحل میں ہیں ان کے لئے مذکورہ تاریخ کی پابندی نہیں۔ ایسے مالکان اپنی عمارت کے ہوتے ہی لائسنس کے حصول کے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ نئی عمارتوں کے لئے لائسنس کا اجراءاس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تکا ن میں بجلی نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 2 ہزار 484 عمارتیں جن میں 11لاکھ عازمین حج کی رہائش کے انتظامات کے لائسنس جاری ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمارتوں کے لئے قوانین مقرر ہیں۔ جن کی پابندی ہر مالک کے لئے لازمی ہے ۔