خفیہ پولیس نے 8 رکنی گروہ کو نجی منی چینجر سے ایک کروڑ ریال چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا

خفیہ پولیس نے 8 رکنی گروہ کو نجی منی چینجر سے ایک کروڑ ریال چرانے کے الزام میں ...
خفیہ پولیس نے 8 رکنی گروہ کو نجی منی چینجر سے ایک کروڑ ریال چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) خفیہ پولیس نے 8 رکنی گروہ کو نجی منی چینجر سے ایک کروڑ ریال چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سعودی اور چھ یمنی اور ایک پناہ گزین شامل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک نجی بینک سے کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ 4 افراد بینک میں داخل ہوئے، ایک نے پستول نکال کر سب کو لائن میں کھڑا کردیا جبکہ دوسروں نے پلاسٹک ملازمین کے ہاتھ باندھ دئیے۔ پولیس فوری موقع واردات پر پہنچی۔ تاہم پولیس کی آمد سے پہلے ہی ملزمان ایک کروڑ ریال لے کر فرار ہوگئے، ملازمین کے موبائل توڈئیے اور کلوز سرکٹ کیمرے کی سی ڈی نکال کر سسٹم کو تباہ کردیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خفیہ پولیس کی خدمات حاصل کی گئیں۔ خفیہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی، خفیہ پولیس نے ایک مشکوک یمنی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی تو اس نے اپنے باقی ساتھیوں کی نشاندہی کردی۔ پولیس نے گرفتار کرلیا اور مسروقہ مال بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا چالان کاٹ کر ان کا مقدمہ عدالت میں دائر کردیا، منی چینجر کو اس کی رقم ادا کردی۔

مزید :

عرب دنیا -