, ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 15 مئی کو تائیوان میں ہوگا
تائیپے(این این آئی)ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 15 مئی کو تائیوان میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کریں گے، واضح رہے کہ 18 ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ بھی وہاں شروع ہے جس میں پاکستانی چار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں فرحان زمان، طیب اسلم، فرحان محبوب اور اسرار گل شامل ہیں ٗ کوچنگ کے فرائض فہیم گل انجام دے رہے ہیں اور یہ چیمپئن شپ 15 مئی تک جاری رہے گی۔