پھانسیاں : سینئر ارکان کا پارلیمانی وفد بنگلہ دیش بھیجا جائے : اچکزئی کی قومی اسمبلی میں تجویز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی تجویز دی کہ پھانسیوں کے معاملہ پر مثبت اور ٹھوس انداز میں بات چیت کیلئے دفتر خارجہ کے ساتھ مشاورت کے بعد پارلیمانی وفد بنگلہ دیش بھجوایا جائے۔ ایاز صادق نے اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی مشق سے قبل ارکان پارلیمنٹ اور دفتر خارجہ کے درمیان ضرور مشاورت ہونی چاہئے ورنہ محض ایک قرارداد منظور کرنے کا فائدہ نہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ محمود خان اچکزئی نے تجویز دی کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سینئر پارلیمنٹرینز کا وفد بنگلہ دیز روانہ کیا جائے۔