قبائلی اضلاع سے منسلک  داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی،ہنگو میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

قبائلی اضلاع سے منسلک  داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی،ہنگو ...
قبائلی اضلاع سے منسلک  داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی،ہنگو میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو(صباح نیوز)قبائلی اضلاع سے منسلک  داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ۔

اس ضمن میں تحصیل ٹل میں  دفعہ 144 نافذکرتے ہوئے ٹل کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ڈی پی او ہنگو  کی ہدایت پر ٹل کے تمام چیک پوسٹوں پر ہر آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کا عمل تیز کردیا ہے۔ امن وامان کی فضا قائم رکھنے کیلئے ڈبل سواری سمیت ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق  تراویح کے دوران مساجد کو سخت سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔انہوں نے کہا عوام کی سہولت کیلئے ٹل بازار میں ٹریفک اہلکارز میں بھی اضافہ کیا ہے تاکہ صبح اور خصوصا عصر کے وقت ٹریفک جام نہ رہے۔