اقوال زریں 

اقوال زریں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


٭عالم کا آرام کرنا جاہل کی عبادت سے بہتر ہے۔
٭جو شخص علم حاصل کرنے کا خواہ ہو پہلے یہ طے کرے کہ تحصیل علم سے اسکا مقصد کیا ہے؟
٭کتابوں کو زمین پر مت گرنے دو کیونکہ کتابیں انسان کو آسمان پر لے جاتی ہے۔
٭علم ایک ایسا پودا ہے جسے دل و دماغ کی سرزمین میں لگانے سے عقل کے پھل لگتے ہیں۔
٭علم ایک ایسا بادل ہے جو ہمیشہ رحمت برساتا ہے۔
٭انسان کا کتاب سے بڑھ کر کوئی دوست نہیں۔
٭بڑے کام کرو بڑے وعدے نہ کرو۔
٭غریب وہ ہے جس کا کوئی دوست نہیں۔
٭کسی کے آنسو کو زمین پر گرنے سے پہلے اپنے دامن میں جذب کرلو،یہی انسانیت کا معراج ہے۔
٭جس کے دل میں ہمدردی ہے وہ انسان کبھی تنہا نہیں رہ سکتا۔
امام غزالیؒ فرماتے ہیں باتیں چار قسم کی ہوتی ہیں:
(1)وہ باتیں جن کے کرنے سے سراسر نقصان ہو۔
(2)وہ باتیں جن کے کرنے میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔
(3)وہ باتیں جن سے نفع بھی ہو،نقصان بھی۔
(4)وہ باتیں جو نفع اور نقصان سے خالی ہوں۔
٭جس شخص کی زبان اس پر حکمران ہو تو وہی اسکی موت اور ہلاکت کا فیصلہ کرتی ہے۔
٭جس شخص کی امیدیں چھوٹی ہوتی ہیں اسکے عمل بھی درست ہوتے ہیں۔
٭جو شخص چھوٹی مصیبتوں کو بڑا سمجھتا ہے اللہ تعالیٰ اسے بڑی مصیبتوں میں مبتلا کردیتا ہے۔
٭جو شخص اپنا بھید نہیں چھپا سکتا اوہ دوسروں کا کیا چھپائے گا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -