فیس بک کے بانی مارک زکر برگ بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )فیس بک کے بانی مارک زکر برگ امریکہ کے مسلمان مخالف نظریات کے حامل صدارتی امید وار ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی امیدوں پر خوف حاوی رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ملک میں دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے امیگریشن بنیادی ضرورت ہے۔مارک زیوک برگ نے کہا کہ ہمیں دیواریں بنانے کے بجائے پل بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے انہیں آپس میں ملانے کے لیے کام کرنا ہو گا ۔