پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایبٹ آباد میں اپنے دفتر کا افتتاح کردیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایبٹ آباد میں اپنے دفتر کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایبٹ آباد میں اپنے دفتر کا افتتاح کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سرمایہ کاری مرکزایبٹ آباد میں پیرکے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دفتر کاافتتاح سٹاک ایکسچینج اسلام آباد کے سربراہ اصغرعباس نقوی نے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پردیگراہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ایبٹ آباد کے منیجر ثاقب علی نے خطاب کے دوران لوگوں کو بتایاکہ عام لوگوں میں کیپٹل مارکیٹ کے حوالے سے آگاہی پیداکی جائے گی۔ لوگوں کو محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے گا۔ مقامی سرمایہ کاروں کومعلومات کی فراہمی، شکایات کا اندراج، محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ۔

مزید :

کامرس -