شیرخوار سمیت چار بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم

شیرخوار سمیت چار بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے شیرخوارڈیڑھ سالہ بچے سمیت 4بچے والد سے برآمد کرکے درخواست گزار ماں کے حوالے کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں حاجرہ بی بی نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کے شوہرنے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اسے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے دھکے دے کر گھر نکال دیا ہے۔
اور اس کے 4بچوں رمشا، کنول ، صائمہ اور احمد کو زبردستی اپنے تحویل میں رکھا ہوا ہے جبکہ اسے بچوں سے ملنے کی بھی اجازت نہیں ہے عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے مذکورہ چاروں بچوں کوعدالت میں پیش کردیا ،فاضل جج نے بچوں کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ۔