پنجاب، 681ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق553 شدید زخمی ہو گئے

پنجاب، 681ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق553 شدید زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز681ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 553 افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ240افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران 6 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 314 ڈرائیور، 18کم عمرڈرائیور، 369 مسافر اور 116 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 126 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت127 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد68حادثات میں 81 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ35 حادثات میں 35 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل799متاثرین میں 623مرد اور 176خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 534 موٹر سائیکلز، 98 آٹو رکشے، 67 موٹر کاریں، 45 مسافربسیں، 17 ٹرک اور 79 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -