پاناما لیکس کے انکشافات پر نیب نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی احتساب بیورو نے پاناما لیکس کے انکشافات پر تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی نیوز چینل اے آ ر وائی نیوز کے مطابق پاناما لیکس کے انکشافات پر تحقیقات کرنے کے لیے نیب کو در خواست موصول ہوئی ہے۔نیب نے درخواست کو فائل کا حصہ بناکر مزید کارروائی شروع کردی۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد حسن نواز ،حسین نواز اور مریم نواز کے خلاف کارروائی کی جائے۔