قومی اسمبلی کے اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد

قومی اسمبلی کے اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج کا نوٹس لے لیا،صحافیوں کو سکائپ کے ذریعے کوریج سے روک دیا،تفصیلات کے مطابق اسپیکر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج کا نوٹس لیتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج پر پابندی عائدکردی ہے اور معاملے پر پیمرا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پارلیمانی قواعد وضوابط موبائل فون کے ذریعے کوریج کی اجازت نہیں دیتے، پارلیمانی رپورٹرزسکائپ یا موبائل کیمرے کے ذریعے کوریج نہیں کر سکتے۔

مزید :

صفحہ اول -