اقتصادی راہداری منصوبہ ، سب محاذ آرائی چھوڑ کر ایک ساتھ چلیں ، جنرل راحیل شریف

اقتصادی راہداری منصوبہ ، سب محاذ آرائی چھوڑ کر ایک ساتھ چلیں ، جنرل راحیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گوادر،راولپنڈی(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" پاکستان میں عدم استحکام میں ملوث ہے، دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیاں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالف ہیں لیکن اقتصادی راہداری کا تحفظ قومی فرض ہے اسکی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،اس منصوبے کو نہ صرف ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا بلکہ ہر قدم پر اس منصوبے پر نظر رکھیں گے لہٰذا ضروری ہے کہ سب محاذ آرائی چھوڑ کر تعاون پر توجہ دیں، آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں اقتصادی راہداری سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے گہرے تعلقات کی عکاس ہے اور دونوں ملکوں کے مضبوط رشتوں کا مظہر ہے یہ پورے خطے کے لیے امن اور خوشحالی کی راہداری ہو گی یہ منصوبے پورے خطے کے لیے امن اور استحکام کا راستہ ہے اور پورے خطے کے لیے امن و ترقی کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشکل جنگ سے گزرنا پڑا، خوشحالی اور ترقی کے لیے جدوجہد میں اب بہت آگے آ گئے ہیں فاٹا میں فوجی آپریشن آخری مراحل میں ہے ضرب عضب صرف آپریشن نہیں بلکہ مکمل سوچ کا نام ہے ضرب عضب دہشتگردی اور بدعنوانی کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ کرے گا عالمی برادری ہماری قربانیوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرے اور دہشتگرد تنظیموں کی بیرونی مدد روکنے میں تعاون کرے، ضروری ہے محاذ آرائی چھوڑیں ملکر کام کرنے کی کوشش کریں آرمی چیف نے کہا کہ چین سے گوادر کارگو اسی سال آنا شروع ہو گا کسی کو رکاوٹ یا گڑ بڑ کی اجازت نہیں دیں گے ملک کے کسی حصے میں بدامنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ڈبل جدوجہد کی ہے عالمی برادری دہشتگردوں کی بیرونی مدد روکنے میں اپنا کردار ادا کرے آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں اثر و رسوخ بڑھانے کے خواہشمند سی پیک سے پریشان ہیں بھارت نے سرعام ترقیاتی منصوبے کو چیلنج کیا ہے اقتصادی راہداری کی عالمی طاقتوں نے تعریف کی مگر اقتصادی راہداری سے خطے میں مقابلہ کرنے والے ناراض ہو گئے کسی کو ملک میں عدم استحکام پھیلانے نہیں دیں گے۔ اقتصادی راہداری پائیدار بنانے کے لیے شفافیت اور بہتر مینجمنٹ ضروری ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے گوادر میں کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان بھی کیا۔